the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
لہسن کا استعمال صرف کھانے پکانے تک ہی محدود نہیں بلکہ اس کا استعمال بہت سی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔
لہسن کو ویسے تو کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کے علاوہ لہسن کے بہت سے فائدے ہیں جوانسان کو صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں لہذا آپ کو لہسن کے وہ فوائد بتائے جارہے ہیں جس کے استعمال سے آپ بیماریوں کو نہ صرف دور بھگا سکتے ہیں بلکہ بال اور جلد کو بھی خوبصورت بناسکتے ہیں۔
نزلہ زکام سے بچاؤ کے لیے:
سردیوں میں نزلہ زکام کی شکایات اکثر رہتی ہے لہٰذا کھانے میں لہسن کا استعمال قوت مدافعت کے نظام کو مضبوط کرتا ہے جب کہ زکام سے بچنے کے لیے لہسن کی چائے کا بھی استعمال کیا جا



سکتا ہے۔

مچھروں کو دور بھگانے کے لیے:
سائسدانوں کا کہنا ہے کہ لہسن مچھروں کو دور بھگانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے جب کہ اس حوالے سے اہم تحقیق میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر لہسن کو ہاتھوں اور ٹانگوں پر لگالیا جائے تو مچھر اور دوسرے قسم کے کیڑے مکوڑے دور رہ سکتے ہیں۔
جلد پر نکلنے والے دانوں کے لیے:
لہسن کا استعمال جلد پر نکلنے والے کیل مہاسوں یا دانوں کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ جلد پر نکلنے والے دانوں کی وجہ بننے والے بیکٹیرا کا خاتمہ کرتا ہے لہٰذا لہسن کو جلد پر نکلنے والے دانوں پر لگانے سے ان کے خاتمہ میں مدد ملتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.